کامران اکمل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی’ہاتھ‘ ہوگیا، جان کرہر کوئی حیران رہ جائے

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ شکار کرنے کے باوجود بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز پانے سے محروم رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل نے


کامران اکمل نے 10 میچز میں 11 شکار کئے جن میں 8 کیچ اور 3 سٹمپ شامل ہیں جبکہ ان کی جگہ چیمپین شپ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پانے والے محمد رضوان نے 12 میچز میں 6 کیچ کئے

اور 2 سٹمپ کر کے مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین بجھوانے میں مدد دی۔ محمد رضوان نے 4 کیچ بطور فیلڈر پکڑے جس کی بناءپر پی سی بی کی ویب سائٹ پر

ان کا نام فیلڈرز میں 10 کیچ اور 2 سٹمپ کے ساتھ مجموعی طورپر 12 شکار کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پی سی بی نے کیپرز کیلئے الگ سے ٹیبل مختص نہیں کیا حالانکہ عمومی طور پر کیپرز اور فیلڈرز کو الگ الگ کیٹیگریز میں رکھا جاتا ہے۔


پی سی بی کے ڈومیسٹک معاملات کو دیکھنے والے ترجمان احسن ناگی کے مطابق محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اس لئے دیا گیا ہے کہ ان کی بطور کیپر اور فیلڈر پرفارمنس کی وجہ سے

ٹیم کی مجموعی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ محمد رضوان نے بطور کیپر 9 میچوں میں 8شکار کئے اور ان کا امپیکٹ 0.8 بنتا ہے جبکہ کامران اکمل کی 10 میچوں میں یہ شرح 1.1 ہے۔

اس لحاظ سے رضوان کو بہتر پوائنٹس شرح رکھنے کی وجہ سے نمبر ون ٹھہرایا گیا لیکن کامران اکمل پی سی بی کے روئیے پر سخت نالاں ہیں۔ اور کہتے ہیں ناانصافی ہوی،