عماد وسیم سےکراچی کنگز کی کپتانی بھی واپس لی جا سکتی ہے“ راشد لطیف نے آل راؤنڈر کو خبردار کردیا

195

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوالیہ نشان ثابت ہو گیا ہے اور اگلے سیزن میں ناصرف ناردرن بلکہ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی کپتانی بھی،خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ میں دفاعی چیمپین ناردرن نے مہم کا شاندار آغاز کیا اور شاداب خان کی قیادت میں ٹیم نے ابتدائی فتوحات حاصل کیں تاہم ناٹنگھم شائر کی جانب سے کاﺅنٹی ٹی 20 لیگ کھیل کر واپس لوٹنے والے

عماد وسیم کے کپتانی سنبھالنے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی، اسے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ سابق کپتان

راشد لطیف کو اسی وجہ سے ان کی اگلے سیزن کیلئے صرف ناردرن کی ہی نہیں بلکہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی قیادت بھی،خطرے میں دکھائی دے رہی ہے،


راشدلطیف کا کہنا ہے کہ ناردرن کی کپتانی تبدیل ہونے کے بعد علی عمران کو ڈراپ کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح شاداب خان کا بیٹنگ آرڈر بدلا گیا،

کوچ محمد وسیم نے معاملات کو کنٹرول کیا ہوا تھا مگر عماد کی آمد کے بعد سب تبدیل ہو گیا، اگرچہ عماد بہت اچھے کرکٹر ہیں لیکن جہاں تک ناردرن اور کنگز کی کپتانی کا معاملہ ہے تو

آئندہ برس اس میں مسئلہ ہوسکتا ہے، پی سی بی بھی چاہے گا کہ بابر اعظم ہی کراچی کنگز کی کپتانی کریں جبکہ شاداب ناردرن کے کپتان ہوں، عماد کا اب آخری موقع پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کو ٹائٹل جتوانا ہوسکتا ہے۔