لاہور میں12 سال بعدٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، جنوبی افریقہ کےدورہ سے قبل شائقین کرکٹ کوزبردست خبر مل گئی

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور کو 12 سال بعد پہلے ٹیسٹ کی میزبانی ملنے کا امکان روشن ہوگیا، مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان جنوبی افریقی ٹیم کیخلاف سیریز میں طویل فارمیٹ کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق


بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں، دوسری جانب لاہور کو پی ایس ایل سمیت محدود اوورزکے مقابلوں کی میزبانی کا موقع ملا،

البتہ گذشتہ 12 سال سے یہاں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا گیا، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے جنوری میں سیریز کے مجوزہ شیڈول میں ایک ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم میں بھی رکھا گیا ہے،

پاکستانی ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کے بعد 12 جنوری کو وطن واپس آئے گی، تربیتی کیمپ کے بعد پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کوکراچی میں شروع ہوگا، دوسرے میچ کیلیے لاہور میں میدان سجے گا، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔