زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئےقومی سکواڈ کا اعلان ہوگیا، کن نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا اورکون سے سینئر کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے؟جانیے

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نیشنل ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدر علی،

افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان ، موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، روحیل نذیر، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے باعث شعیب ملک، سرفراز احمد اور

عثمان خان شنواری کو موقع نہیں دیا گیا۔ مصباح الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور بیلنس ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لئے زیادہ تجربات نہیں کریں گے۔