کمرکی،انجری کے باعث طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر حسن علی نے بالآخر دبنگ اعلان کر دیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی،انجری سے جلد چھٹکارا پا کر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سےکمرکی،تکلیف کےشکار دائیں ہاتھ کے فاسٹ کا کہنا ہے کہ


حسن علی کا کہنا ہے کہ میں فٹنس پر کافی کام کررہاہوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا، واپسی کرنا مشکل ضرور ہوگاکیونکہ

کافی نوجوان باﺅلرز اس وقت زبردست پرفارمنس دے رے ہیں، مقابلہ اچھی چیز اور آگے بڑھنے میں معاون ہوتا ہے، میں نے بھی پاکستان کیلئے کافی اچھی باﺅلنگ کررکھی ہےاور

آئندہ بھی جب موقع ملاتو ایک بارپھر اپنی افادیت ثابت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ حسن علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس مسائل میں میری بہت مدد کی ہے،


کنٹریکٹ نہ ملنے پر تھوڑاپریشان تھا لیکن کرکٹ بورڈ نے ری ہیب کے اخراجات اٹھانے سمیت ہر طرح سے مکمل تعاون کیا ہے، اب بھی پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہی

ہائی پرفارمنس سینٹر میں محنت کر رہا ہوں۔ فاسٹ باﺅلر نےکہا کہ نسیم شاہ، محمد موسیٰ اور حارث رﺅف میں کافی ٹیلنٹ ہے، خاص طورپر نسیم شاہ کے پاس کافی رفتار ہے،

اس کو باﺅلنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے جس طرح لیڈ کیاہے، وہ زبردست ہے اور یقین ہے کہ مستقبل میں وہ مزید عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادار کریں گے۔