چیف سلیکٹرسے نہیں بلکہ مصباح کوہیڈ کوچ کےعہدے سے جواب دینا چاہیے تھا، سابق کھلاری نے شاندار بات کہ دی

17

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے بجائے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہئے تھا۔


انہوں نے کہا کہ مصباح کو چیف سلیکٹر کی بجائے ہیڈ کوچ کے عہدے پر رکھنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ سابق کپتان چیف سلیکٹر کے کردار میں زیادہ موزوں ہیں۔ کوچنگ کے معاملے میں

مصباح کا مستقبل بہت اچھا نہیں ہے۔ ماضی میں ، اس طرح کے تجربات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم مزید تباہی کی طرف گامزن ہوں۔

انہوں نے پہلے مصباح کو دوہری کردار میں شامل کرکے غلطی کی تھی اور اب انہوں نے چیف سلیکٹر کی بجائے اسے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے رکھ کر دوسری غلطی کی ہے۔ ناتجربہ کاری نے مصباح کو مختلف غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔