”انگلینڈ کا دورہ ایک ہفتے کا ہو گا مگر اس کے اثرات مثبت اور بڑے ہوں گے، احسان مانی نے شاندار بات کہ دی

49

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا ایک ہفتے کیلئے اگلے برس کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنا ایک چھوٹا قدم ضرور ہو گا لیکن اس چھوٹے قدم کے مثبت اثرات بڑے ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم مختصر دورے کیلئے پاکستان آتی ہے تو یہ ایک بڑا بریک تھرو ہو گا اور

اس چھوٹے قدم کے اثرات بڑے ہوں جبکہ اس سے دوسری ٹیموں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔ اب بھی اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو یہ ایک چھوٹا دورہ ہو گا جوکہ ایک ہفتے کا ہو سکتا ہے لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگاکہ

آسٹریلیا کو 2021 کے سیزن کیلئے آسانی ہو گی،اس کے بعد مزید اسی طرح کے دورے ہوں گے اور پھر انگلینڈ کی ٹیم مکمل دورے کیلئے پاکستان آئے گی۔