شعیب ملک نے شادی کے لیے کیسے رضامند کیا، ثانیہ مرزا نےبرسوں پرانےراز سےپردہ اٹھادیا

22

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ شعیب نے انہیں شادی کے لئے کیسے پرپوز کیا۔


اپنے ایک انٹرویو میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ کاراز فاش کرتے ہوئے کہا کہ میں کھانا کھا رہی تھی کہ وہ آگئے

ہم ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ شعیب نے ٹینس میں دلچسپی ظاہر کی اور میرے کل ہونے والے میچ کے لئے روایتی راستہ اختیار کرتے پاسز مانگے،

ہم ہوبارٹ میں ملے، چند ماہ بعد شعیب نے مجھے کہا کہ’ دیکھو میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کے گھر والوں سے ملنے آؤں گا ، اور آپ مجھے بتائیں کہ آپ کب شادی کرنا چاہتی ہیں؟سابق کپتان سے بھارتی ٹینس سٹار متاثر ہوئیں۔