انگلینڈ کی ٹیم کادورہ پاکستان، وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف،بھی میدان میں آگئے

397

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد خان آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ


وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہو گا اور یہ سیریز نہ صرف مداحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی

بہت حوصلہ افزائی ہو گی، سیریز کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک زبردست قدم ہو گا، بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ


امید ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کیلئے بھیجے گا۔ سابق کپتان راشد لطیف کے نزدیک بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے جن کا کہنا ہے کہ

یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیج بھی زیادہ بلند ہو گا اور دیگر ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا ایک ہفتے کیلئے اگلے برس کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنا ایک چھوٹا قدم ضرور ہو گا لیکن اس چھوٹے قدم کے مثبت اثرات بڑے ہوں گے۔