کیاواقعی انگلینڈ کا کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پرغور کر رہاہے؟انگلش کرکٹ بورڈ خود میدان میں آ گیا،واضح اعلان کر دیا

10

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت کی تصدیق کردی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے پی سی بی اور


اس حوالے سے پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔

انگلش بورڈکا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلےسکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

انگلش بورڈ کو باضابطہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے خط لکھا ہے جس کے لیے جنوری میں دعوت دی گئی ہے۔ وسیم خان نےکہا کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں۔