محمد رضوان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی بجائےآئی پی ایل کےسپر مین‘بن گئے

481

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان نے سپر مین کیچ پکڑ کر آسٹریلوی اخبار کو بھی چکرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے سپر مین کی طرح فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے


محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت کمنٹیٹر کو بھی حیران کردیا۔ محمد رضوان کے کیچ کے چرچے آسٹریلیا میں بھی ہونے لگے، آسٹریلوی اخبار نے غلطی سے رضوان کے کیچ کو آئی پی ایل سے جوڑ دیا۔ آسٹریلوی اخبار نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ لکھا اور ہیڈنگ دی کہ ’سپر مین کیچ‘۔