پاکستانی کرکٹرکو میچ،فکسنگ کی پیشکش کرنے والابکی گر فتار،ملزم نے کیاموقف اختیار کیا؟جانئے

48

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ،فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ سٹےباز کوگرفتار کرلیا گیا۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑی کو اپروچ کرنے والےبکی کوایف آئی اے نےگرفتار کرلیا۔


مبینہ بکی کے فون کا فرانزک کیا جارہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر اس کا دوست ہے اور اس نے مذاق میں اپنے دوست سےفکسنگ کی بات کی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کھلاڑی نے بکی کے رابطے کا فوری طور پر اینٹی،کرپشن یونٹ کو بتایا تھا۔ پی سی بی نے رپورٹ کرنے والے کھلاڑی کا نام راز میں رکھا ہے۔