نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران کھلاڑی سے مبینہ بکی کار ابطہ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آ گیا، حیران کن خبر آگئی

11

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق کردی، ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی،کرپشن اور سیکیورٹی لیفٹیننٹ کرنل آصف محمود نے کوڈ کی پاسداری کرنے پر کھلاڑی کی تعریف کی۔


پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران مبینہ بکی نے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے، کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی،کرپشن یونٹ نے

ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی،کرپشن اور سیکیورٹی آصف محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

انہوں نے خود اس کھلاڑی سے رابطہ کیا اور اینٹی،کرپشن کوڈ کی پاسداری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن آفیسر کو مبینہ رابطے کی کوشش سے متعلق اطلاع دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔