مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

7

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے بعد مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر والا معاہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق 34 لاکھ اورمکی آرتھر تقریبا 22 لاکھ رو پے تنخواہ لیتے تھے۔


مصباح کے پرانے معاہدے کو از سر نو شکل دی جائے گی۔ قومی اخبار کے مطابق مصباح الحق کومجبور کیا گیا کہ وہ ایک ذمے داری چھوڑدیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پہلےمزاحمت کی پھر

پی سی بی حکام کا موڈ دیکھ کر وہ ایک عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہوگئے مصباح کو بتا دیا گیا کہ اگر آپ ایک عہدے سےدستبردار نہ ہوئے تو ہمیں خود اعلان کرنا ہوگا

جس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔ مصباح کو ایک عہدہ چھوڑنے کے لئے باعزت راستہ دیا گیا۔ پریس کانفرنس میں مصباح نے اعتراف کیا کہ مجھے جو معاوضہ چیف سلیکٹر کی مد میں ملتا تھا وہ اب نہیں ملے گا۔