مصباح الحق 34، مکی آرتھر 22لاکھ رو پے تنخواہ لیتے تھے لیکن کیسے سابق کپتان ایک،عہدہ چھوڑنے پر راضی ہوئے؟ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

115

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے بعد مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر والا معاہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق 34 لاکھ اورمکی آرتھر تقریبا22 لاکھ رو پےتنخواہ لیتے تھے۔


مصباح کے پرانے معاہدے کو از سر نو شکل دی جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کومجبور کیا کہ وہ ایک ذمے داری چھوڑ دیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے

پہلےمزاحمت کی پھر پی سی بی حکام کا موڈ دیکھ کر وہ ایک عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہوگئے مصباح کو بتادیا گیا کہ اگر آپ ایک عہدے سے دستبردار نہ ہوئے تو ہمیں خود اعلان کرنا ہوگا

جس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔ مصباح کو ایک عہدہ چھوڑنے کے لئے باعزت راستہ دیا گیا۔ پی سی بی کے حددرجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے


مصباح الحق نے جمعے کو لاہور میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پی سی بی حکام نے مصباح الحق کو پیشکش کی کہ

ایک عہدہ چھوڑ دیں ورنہ پی سی بی انہیں ایک ذمے داری سے سبکدوش کرنے کا تہیہ کرچکا ہے۔ پی سی بی حکام کو مصباح الحق کی سلیکشن کے انداز پر تحفظات تھے۔

پی سی بی حکام چاہتے تھے کہ مصباح الحق نئے کھلاڑیوں کو گروم کریں لیکن مصباح الحق پرانے اور آزمودہ کھلاڑیوں پر انحصار کررہے تھے۔احسان مانی اور وسیم خان کی میٹنگ میں

پی سی بی کے بڑوں نے انہیں صاف صاف بتادیا کہ آپ کو اب صرف ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھانا ہیں۔ یہ انکشاف مصباح کی ایک سالہ کارکردگی پر عدم اعتماد تھا۔