گیارہ سال کے دوران پاکستان کی کرکٹ کےحوالے سے سب سےبڑی بریکنگ نیوز!

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کی جانب سے انگلش کرکٹ ٹیم کو چند ہفتے بعد دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے برطانیہ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی


پی سی بی نے برطانیہ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت بھجوا دی ہے۔ پی سی بی نے 13سے 20 جنوری کے درمیان تین ٹی ٹونٹی تجویز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے پرامید ہے۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے ای سی بی کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق

کو رونا بحران کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے انگلینڈ جا کر سیریز کھیلنے پر برطانوی بورڈ شکریہ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔ انگلش ٹیم نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔


انگلینڈ کا پاکستان کیلئے وائٹ بال ٹیم الگ، سری لنکا کیلئے ٹیسٹ ٹیم علیحدہ بھیجنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاملات طے ہونے کے بعد ہی پاک انگلینڈ میچز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام پہلے ہی انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت اشارے دے چکے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیے جانے کے بعد یہ پاکستان میں 11 سال کے دوران کھیلی جانے والی سب سے بڑی کرکٹ سیریز ہو گی۔