دھونی کےغصے سے گھورنے پر امپائر نے وائیڈ کا فیصلہ بدل دیا، سابق بھارتی کپتان کی حرکت پر شدیدتنقید

6

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کےغصے سے گھورنے پر امپائر نے وائیڈ بال سے متعلق اپنا فیصلہ ہی تبدیل کردیا۔ 19 ویں اوور میں شردل ٹھاکر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو جب


باہر جاتی ہوئی گیند کو جب امپایر نے وائیڈ قرار دینے کا سگنل دینے کیلیے بازو اٹھانا شروع کیے تو ان کی نظر دھونی پر پڑی جو وہیں سےغصے میں گھورتے ہوئے چلا رہے تھے

جس پر امپائر نے بازو نیچے کرکے گیند کو قانونی قرار دے دیا۔ اس فیصلے پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے برہمی کا اظہار کیا۔