اظہرعلی کی کپتانی،خطرے میں پڑ گئی۔ کرکٹ بورڈ سےبڑی مخالفت کا سامنا

36

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیف سلیکٹر مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب اظہر علی کی کپتانی بھی،خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی جبکہ


بورڈ عہدیدار بھی ٹیسٹ کپتان سے مطمئن نہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطور کپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم رُکن بھی اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی تبدیلی کا امکان ہے،

ایک رائے یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد کپتان کی تبدیلی عمل میں لائی جائے۔ ادھر بابر اعظم کو اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔