پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹرانگلینڈ میں رہنےوالا شخص ہوگا

262

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مصباح الحق گذشتہ روز چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اب اس اہم ذمہ داری کیلئے مختلف امیدواروں کی پیشنگوئی ہونے لگی ہے، سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تو واضح طور پر کہہ دیا کہ


انضمام الحق نے تو واضح طور پرکہہ دیا کہ یہ عہدہ بھی کسی انگلینڈ سے واپس آنیوالے کو ہی دیا جائے گا ۔ انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران بورڈ میں جتنی بھی تقرریاں ہوئیں

ان میں سے 60 سے 70 فیصد وہی ہیں جوانگلینڈ میں رہتے یا وہاں پر کسی نہ کسی حیثیت میں کام کرچکے ہیں، میں آپ کو واضح اشارہ دے رہا ہوں کہ نیا چیف سلیکٹر بھی

وہی ہوگا جس نے انگلینڈ میں کافی وقت گزارا ہو، بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ان لوگوں پرزیادہ اعتماد کرتے ہیں جوانگلینڈ میں رہ چکے ہوں ۔

وسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو یقین ہے کہ شعیب اختر کو یقین ہے کہ نئے چیف سلیکٹر محمد اکرم ہوں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد اکرم انگلینڈ میں ہی سکونت پذیر اور اس وقت پشاورزلمی کے ٹیم ڈائریکٹر ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے ذرائع نے بتایاکہ محمد اکرم ہی نئے چیف سلیکٹر ہوں گے، اس اہم ذمہ داری کیلیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، انھوں نے پشاور زلمی اور

دیگر پروجیکٹس پر عمدگی سے کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اکرم اس عہدے کیلیے بہترین ثابت ہوں گے اور پاکستان کیلیے اچھے نتائج دیں گے۔