پشاور میں خواجہ سراﺅں کیلئےاپنی نوعیت کے پہلے سپورٹس گالا کااہتمام

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
صوبائی دارالحکومت میں خواجہ سراؤں کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں وہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کر کے خوب محظوظ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں


پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کیلئے رنگا رنگ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس میں 50 سے زائد ٹرانس جینڈرز نے

سات مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ خواجہ سرا نیزہ بازی، 100 میٹر ریس، رسہ کشی، کرکٹ اور سائیکلنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر خوب محظوظ ہوئے۔

منتظمین کے مطابق ان مقابلوں کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر یوتھ گالا کو سراہا اور کہا کہ اس کا مقصد ان لوگوں کی سپورٹس میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔