مصباح الحق کےمستعفی ہوتے ہی سلیکشن پالیسی میں بھی تبدیلی پر مشاورت شروع،تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

69

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے پرانا سسٹم بحال کر نے کا ذہن بنا لیا ہے اور سلیکشن پالیسی میں تبدیلی پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق


پی سی بی نے مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے کے بعد سلیکشن پالیسی بھی تبدیل کر نے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ہیڈ کوچز پرمشتمل

سلیکشن کمیٹی ختم کرکے ماضی کی طرح غیر جانبدار ارکان پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی

چارسے پانچ اراکین پرمشتمل ہو گی جبکہ نئے چیف سلیکٹر کیلئے قومی ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاورزلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔