پی سی بی کا نیاچیف سلیکٹرکسے بنائے جانے کا امکان ہے؟ایسا نام سامنے آگیا کہ ہرکوئی حیران رہ جائے

446

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق


محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پی ایس ایل کی فرنچائز

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا،

موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔