نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، اعظم خان کی دھواں دھار بلےبازی کی بدولت سندھ نےبڑا معرکہ سر کر لیا

69

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چھکوں کی برسات کرکے سندھ کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ سندھ نے ناردرن کو25 رنزسے ہراکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔


ناردرن کی ٹیم 222 رنز کے تعاقب میں مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر196 رنز ہی بناسکی۔ ذیشان ملک اور عمرامین بالترتیب 61 اور 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو67 رنز پرسندھ کی ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

بیٹسمین 43گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے88 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ 130 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ سرفراز احمدنے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔