قومی ٹیم کے سابق سپنر ثقلین مشتاق اہلیہ سےشرط ہار گئے، کیا سزا ملی؟جانیے

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سےشرط لگائی تھی کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹوئٹس، 20 ہزار لائکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے لیکن سابق کرکٹر شرط جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔


اس ضمن میں ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر اپنے اس ٹوئٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس پر انہوں نے اہلیہ سےشرط لگائی تھی جبکہ سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

ان کی تصویر پر 7 ہزار سے زائد ری ٹوئٹس، 43ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں جبکہ کمنٹس صرف 3 ہزار سے زائد آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہار چکے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ سب کے تعاون کیلئے بے حد شکریہ، یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ میں شرط ہار گیا ہوں اور اب مجھے سزا کے طور پر ایک ہفتے تک کھانا پکانا پڑے گا۔