آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کوششیں شروع کردیں

163

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب سکاٹ موریسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،


وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کو رونا وبا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دونوں ممالک کے مابین سیریز ہو نی چاہیئے،

انہوں نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے بھی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ پر امید ہیں کہ اگلے 20 ماہ کے دوران آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔