اگر میں ان کا کوچ ہوں توہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“ وسیم اکرم کا سندھ فرسٹ الیون کی ٹیم کیلئےدلچسپ تبصرہ

176

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے وسیم اکرم نے سندھ ایسوسی ایشن فرسٹ الیون کی ناقص فیلڈنگ پردلچسپ تبصرہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کےدروان سرفراز احمد کی زیر قیادت کھیلنے والی سندھ کی ٹیم نےکیچ ڈراپ کئے جبکہ کئی بار گیند فیلڈرز کے ہاتھوں سےپھسلی اور

سنگل کے بجائے 2 رنزبنائے، جس پر کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نےتبصرہ کیا کہ ”اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“۔ واضح رہے کہ سندھ کی فیلڈنگ پورے

ایونٹ میں ہی خراب رہی ہے اور سابق کرکٹرز اس پرتنقید کرتے ہوئے کہتے رہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی نہ ہونےکی وجہ سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ رواں ٹورنامنٹ میں سندھ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پرجرمانہ بھی کیا گیا۔