سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کےوفد نے اپنا ’فیصلہ‘ سنادیا

193

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق


زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سیکیورٹی وفد نے قذافی سٹیڈیم لاہور اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے

وفد کو سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر زمبابوے کے سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ، سٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے

استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سری لنکن اور بنگلہ دیشی ٹیمز کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں