مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کودھمکی دینے والا ملزم گرفتار، یہ کون ہے اور اس کی عمر کتنی ہے؟جانیے

147

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائب رائیڈرز سے شکست کے بعد چنائی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 5 سالہ بیٹی کودھمکی دی گئی تھی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پو لیس نےدھمکی دینے والےملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اتوار کے روز

نمنا کپیا نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا جس سے دوران تفتیش دھونی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردھمکی پوسٹ کر نے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے

تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ جس لڑکے کوگرفتار کیا گیا وہ دھونی کی بیٹی کودھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔