ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنزمکمل کرنے کے بعد شعیب ملک نےبڑا اعلان کردیا

175

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنز کروں گا، کرکٹ انجوائےکررہا ہوں اور فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ 2023کے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا پول ابھی سے تیار کرلیا جائے اور ان کو لے کر آگے بڑھا جائے تاکہ جب تک ورلڈ کپ آئے ان پلیئرز کے پاس اچھا خاصہ تجربہ ہو اور وہ

مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اتریں۔ نجی نیوز چینل جیوکے مطابق شعیب ملک کاکہنا تھاکہ جب آپ مرحلہ وار کرکٹ کھیل کر آتے ہیں تو کافی ساری چیزیں سیکھتے ہیں اور

جب تجربہ کار ساتھی کرکٹرزکو فالو کریں اور یہ سیکھنے کی کوشش کریں کہ ان کی کارکردگی میں اتنا تسلسل کیسے ہے تو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب آپ بلندی پر ہوتے ہیں تو سب کچھ اچھا لگتا ہے لیکن برا وقت آپ کو بہت کچھ سیکھاتا ہے کہ برے دن میں کیسے فائٹ کرنا ہے اور ان حالات سے کیسے نکلنا ہے،

خود کو مثبت کیسے رکھنا ہے، ہمارے کلچر میں منفی باتیں زیادہ ہوجاتی ہیں، ایسے میں مثبت رہنا کافی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ ان کا جنون رہا اور

پاکستان ٹیم کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ، 2010 سے 2015 میں دنیا بھر میں کرکٹ لیگز کھیلی، جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ پاکستان ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن

موقع نہیں ملے توفرسٹریشن ہوتی ہے۔ لیگز کھیل کر مجھے اس فرسٹریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کافی مدد ملی، یہی سیکھا کہ جو کنٹرول میں ہے

اس کو اچھا سے اچھا کرو اور جو نہ کنٹرول میں ہو اس کی فکر نہ کرو، کرکٹ کھیل کر میں نے زندگی کے بہت سے سبق سیکھے۔