وہ پاکستانی کرکٹز جو کہ اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ تبلیغ،اسلام میں بھی اپنا وقت گزارتے ہیں

41

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
للہ تعالیٰ نے اس دنیا میں انسان کو اپنی بندگی کے لیۓ بھیجا ہے دنیا میں آکر اگرچہ انسان مختلف قسم کے پیشوں سے وابستہ ہو جاتا ہے تاکہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل ہو سکے- مگر کچھ ہدایت یافتہ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ

اپنے اصل سے دور نہیں ہوتے اور دنیا کے کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کا بھی سامان کرتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ مشہور افراد کے بارے میں بتائيں گے-

1: انضمام الحق
انضمام الحق جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی پر فائز ہوئے اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ

درس اسلام دینا بھی شروع کیا اور یہ سلسلہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاری ہے اور انہوں نے باقاعدہ تبلیغ اسلام کے لیۓ وقت صرف کرنا جاری رکھا-
2: محمد یوسف
یوسف یوحنا کے نام سے کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے مزہب کے اعتبار سےعیسائی تھے مگر

انضمام الحق اور دوسرے کھلاڑیوں کی تبلیغ کے سبب انہوں نے نہ صرف دین اسلام قبول کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کو بھی تبلیغ میں صرف کرنا شروع کر دیا-
3: سعید انور
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین سعید انور اپنی بیٹی کے دیا س جانے کے سبب مذہب کی جانب متوجہ ہوئے اور

اس کے بعد انہوں نے اپنے وقت کو باقاعدگی سے تبلیغ کے لیے دینا شروع کر دیا اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ باقاعدگی سے وقت کو اس نیک کام میں صرف کرتے ہیں-
4: شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا تعلق کرکٹ کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ساتھ بھی ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنا وقت کرکٹ ، سوشل ورک کے ساتھ ساتھ تبلیغ اسلام میں بھی صرف کرتے ہیں اور باقی لوگوں کو بھی دین کے لیے وقت نکالنے کی تلقین کرتے ہیں-
5: مشتاق احمد
معروف لیگ اسپنر اور پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی اپنی فیلڈ کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تبلیغ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں-