اخراجات کےبل نے پی سی بی کا دل کھٹا کر دیا، زمبابوے کیخلاف سیریز کس شہر منتقل کرنے پر ور کیا جا رہا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

143

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ اخراجات کا بل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دل کھٹا کر گیا جبکہ بورڈ نے میچز ہی لاہور منتقل کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ


پی ایس ایل میچز اور قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی ملتان نے کی تھی اور وہاں کے کمشنر نے 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بل پی سی بی کو بھجوا دیا ہے،

ذرائع کے مطابق لائٹنگ، جنریٹرز اور پارکنگ سمیت مختلف انتظامات کی مد میں ہونے والے اخراجات اس میں شامل کئے گئے ہیں۔ زمبابوے سے ون ڈے سیریزمیں انتظامات کیلئے

ملتان کی انتظامیہ نے پی سی بی سے 20 کروڑ روپے بھی طلب کئے اور اس ساری صورتحال کے باعث زمبابوے کیخلاف ایک روزہ میچز لاہور میں کرائے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ پی سی بی ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے روئیے سے نالاں ہے۔