شعیب ملک نے کرکٹ کا ایسا ریکارڈ بنا ڈالاجو ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز بھی نہ بنا سکے

112

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے کرکٹ کریئر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 10 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق


نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران شعیب ملک نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ اب تک 395 انٹرنیشنل اور لیگ ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار

رنز بنانے والے پہلے پاکستانی، پہلے ایشین اور تیسرے عالمی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

اس فہرست میں 404 میچز میں 13 ہزار 296 رنز بنا کر کرس گیل پہلے اور 518 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 ہزار 370 رنز کے ساتھ کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں