آپکےپسدیدہ اور دنیا کے مشہور کرکٹرز کی شادی کی خوبصورت تصاویر،

204

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو شائقینِ کرکٹ کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے- اسی اعتبار سے کرکٹ کے شوقین افراد کسی نہ کسی کرکٹر کے فین ضرور ہوتے ہیں- اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج پرستاروں کے لیے لائے ہیں

ان کے پسندیدہ کرکٹرز کی شادی کی تصاویر- ان کرکٹرز کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور انہوں نے اپنے ملک کے لیے بےانتہا کامیابیاں سمیٹی ہیں-

پاکستانی کرکٹر حسن علی نے بھارتی دوشیزہ سمعیہ علی سے شادی کی- اس شادی کی تقریب دبئی میں 20 اگست 2019 کو منعقد ہوئی-

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی شادی 11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر فلورنس میں منعقد ہوئی-

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوک نے طویل عرصے بعد اپنی دوست Clare Ratcliffe سے شادی کی- یہ شادی 14 اکتوبر 2017 کو انگلینڈ کے گاؤں East Brent کے ایک چرچ میں سرانجام پائی-

بھارتی یووراج سنگھ نے اداکارہ ہیزل کیج سے 30 نومبر 2016 کو شادی کی- یہ شادی بھارت کے شہر چندری گڑھ میں منعقد ہوئی-

سری لنکن کرکٹر Angelo Mathews نے 18 جولائی 2013 کو کولمبو میں Heshani Silva سے شادی کی-

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے بھارت کے شہر حیدرآباد میں 12 اپریل 2010 کو ہوئی- ولیمے کی تقریب دو بار منعقد کی گئی ایک شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں جبکہ دوسری لاہور کی پرل کانٹینٹل ہوٹل میں-

بنگلہ دیشی کرکٹ شکیب الحسن نے ماڈل امِ احمد شیشر سے شادی کی- یہ شادی بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 12 دسمبر 2012 کو منعقد ہوئی-

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپریل 2014 میں لاہور میں نور آمنہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے-

پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد سال 2015 میں سیدہ خوشبخت آفتاب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے-