جاﺅ! تمہیں اجازت ہے“ پی سی بی نےقومی کرکٹرز کی،درخواست قبول کر لی،جانیے

241

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے ٹورنامنٹ نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران راولپنڈی کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو اجازت دیدی ہے تاہم ان سب کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے مرحلے کیلئے راولپنڈی کے ہوٹل میں موجود کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو اپنی فیملیز سے ملنے کی اجازت دیدی ہے تاہم فیملیز کی اس ری یونین کیلئے

پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولزکے تحت دو ٹیسٹ کروانے لازمی ہیں۔ راولپنڈی پہنچنے پر ان فیملیز سمیت کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف میں شامل تمام عملے کے جمعرات کے روز کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے ایک طویل عرصہ بائیو سیکیورببل میں رہنا آسان نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کے اثرات ان کی کارکردگی پر بھی پڑسکتے ہیں۔