پاکستانی کرکٹرز اور ان کی سرحد پارمحبتیں۔۔ کچھ کامیاب اور کچھ بری طرح ناکام، جانیے کو کون شامل ہے

91

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کا دور چل رہا ہے اور کرکٹرز ہی اس وقت ہیرو ہیں لیکن یہ ہیرو بننے کی کوشش تو آج سے نہیں بلکہ سالوں سے رواں دواں ہے۔ بھارتی اداکارائیں ہمارے ملک کے ان ستاروں کی ہمیشہ سے عاشق رہی ہیں۔


نمبر ایک پر ہیں عمرا خانیوں تو آج بھی عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہوتا ہے زمانہ لیکن ایک دور وہ بھی تھا جب ہر جوان دل کی دھڑکن تھے عمران خان،

جمائما کے زندگی میں آنے سے پہلے ان کی زندگی میں کئی رنگ آئے اور گزر گئے، انہی میں سے ایک رنگ تھا زینت امان کا، اپنی شادی سے پہلے

عمران خان ان کی زندگی میں شامل تھے اور زینت بھی انہیں بہت پسند کرتی تھیں، لیکن یہ محبت چل نا پائی اور آج بھی دونوں کا نام تو ساتھ ہے لیکن خود کبھی ایک نا ہو پائے-


نمبر 2 پر ہیں وسیم اکرمہینڈسم اور ْخوبرو وسیم اکرم کی زندگی میں ان کی پہلی بیگم کے بعد کئی خواتین شامل ہوئیں۔ کئی بار تو یوں لگا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ آخرکار کر ہی لیا، لیکن ہر بار یہ ایک دھوکہ ہوتا

سشمیتا سین اور ان کے متعلق اڑتی خبروں پر کافی جگہ سے تصدیق آنے کے باوجود دونوں کی شادی نا ہوئی اور نا ہی ان دونوں کی طرف سے

کوئی ایسا بیان منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد شنیرا اکرم نے اپنی جگہ بنائی اور آج وسیم اکرم خوش و خرم اپنی زندگی گزار رہے ہیں-
نمبر 3 پر ہیں شعیب اختر
سن 2004 میں سونالی باندرے کا گانا آیا ’’چلو عشق لڑائیں‘‘ اور ہمارے راولپنڈی ایکسپریس نے ان کی یہ بات مان بھی لی۔ یوں تو شعیب اختر ہمیشہ سے ایک ہنسنے ہنسانے والے کرکٹر مشہور تھے لیکن

یہ وہ دور تھا جب کی تمام تر توجہ اپنے عشق پر تھی، گو کہ یہ عشق بھی وقتی تھا اور محض چند ماہ کے عرصے پر محیط تھا، پھر کئی سال تک انہوں نے

شادی کا نام نا لیا اور جب عمر کے کافی درمیانے حصے میں پہنچے تو اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا،
نمبر 4 پر ہیں عبدالرزاق
کرکٹر عبد الرزاق یوں تو کافی شرمیلے مشہور تھے لیکن جہاں بات ہو محبت اور عشق کی تو وہاں کیسی شرم اور کیسی جھجھک۔ ایک موبائل کمرشل میں ان کا سامنا ہوا تامل اداکارہ

تمنا سے اور یوں دونوں کے درمیان بات بڑھ گئی، یہ بات اتنی بڑھی کہ دونوں کو ساتھ شاپنگ پر بھی دیکھا گیا اور ایک جیولر اسٹور پر تو

باقاعدہ دونوں کی تصویر بھی ساتھ آگئی، گو یہ جوڑی بھی وقتی ثابت ہوئی اور عبد الرزاق اپنی فیملی کے ساتھ اب خوش ہیں
نمبر 4 پر ہیں شعیب ملک
سیالکوٹ کا شہزادہ شعیب ملک بھی ہوا بھارت کی کھلاڑی ثانیہ مرزا کا دیوانہ۔۔۔اور یہ عشق اتنا بڑھا کہ دونوں کی شادی پر ہی جا کر بات ٹلی۔

ثانیہ بالی وڈ میں تو کام نہیں کرتیں لیکن ان کے دوست سارے بالی وڈ اداکار ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں بھی آئیں لیکن

سرحدوں کی جب کوئی حیثیت نا رہی تو غلط فہمیوں پر کون کان دھرتا۔ آج یہ دونوں ایک بیٹے کے والدین ہیں اور اپنی زندگی میں خوش ہیں-