پی سی بی کن فاسٹ باﺅلرز پرمشتمل کھیپ تیار کرنا چاہتا ہے؟ ہائی پرفارمنس سینٹر کے باﺅلنگ کوچ نےبتا دیا

77

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے باﺅلنگ کوچ محمد زاہد رفتار سے زیادہ لائن و لینتھ کی اہمیت کے قائل ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم 90 میل کی رفتار سے باﺅلنگ کرنے والے نوجوانوں کی ایک کھیپ تیار کرنا چاہتے ہیں۔


محمد زاہد نے کہا کہ شعبہ فاسٹ باﺅلنگ کو مضبوط بنانے کیلئے جامع پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت کام کا بوجھ تقسیم کرکے باﺅلرز کو انجریز سے بھی بچایا جا سکے گا جبکہ

کوشش ہوگی کہ 90 میل کی رفتار سے باﺅلنگ کرنے والے نوجوانوں کی ایک کھیپ تیار کی جائے جومختلف فارمیٹ میں پاکستان کیلئے فائدہ مندثابت ہو، محمد زاہد نے کہا کہ

وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسا باﺅلر بننے میں وقت لگتا ہے اور کامیابی کیلئے رفتار سے زیادہ لائن و لینتھ پر باﺅلنگ ضروری ہے،اس وقت سب سے موثر باﺅلر محمدعباس، آصف کی طرح کم رفتار کے باوجود وکٹ لینے کا ہنر جانتے ہیں۔