کھیلوں کے میدان میں مین آف دا میچ اور فیشن شوز میں ماڈل بن کرچوکے چھکےمارنے والے پاکستانی کھلاڑی

30

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمیشہ سے دنیا بھر میں اپنے بہترین کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی مردانہ وجاہت اور اسمارٹنس کی وجہ سے دنیا بھر کی خواتین میں ہر دور میں مشہور رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق


محسن حسن خان ، عمران خان سرفراز نواز وغیرہ ماضی میں نہ صرف پاکستان میں اپنے گلیمر کے سبب سرحد پار بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن تھیں- اس کے بعد وسیم اکرم نے

اپنی وجاہت کے جلوے دکھائے اس کے بعد باری آئی شاہد آفریدی اور حالیہ دور میں شاہین آفریدی وغیرہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی اسمارٹنس کو بھی بہت سراہا جاتا ہے-

اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیشن شو کے شعبے میں بھی اپنے جلوے دکھانے شروع کر دیے ہیں ایسے ہی کچھ کھلاڑیوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-

1: وسیم اکرم
وسیم اکرم جو کہ اگرچہ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود بطور کوچ اور تجزیہ نگار کے طور پر ابھی بھی میدانوں میں نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ

ابھی بھی پہلے کی طرح اسمارٹ اور ہینڈ سم ہیں- یہی وجہ ہے کہ اب وہ کرکٹ کے میدانوں کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈز کے فیشن شوز میں ریمپ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی نظر آتےہیں اور یہاں پر بھی جلوے دکھاتے نظر آتے ہیں-

2: شاہد آفریدی
شاہد آفریدی جن کو ان کے چاہنے والے لالا کے نام سے یاد کرتے ہیں اگرچہ ریٹائر ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود اس وقت بھی دنیا بھر کے مقبول ترین کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں-

انہوں نے اپنے برانڈ بھی لانچ کر دیا اس کے علاوہ مختلف اشتہارات میں نہ صرف ماڈلنگ کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف فیشن شوز میں ماڈلنگ کرتے ہوۓ بھی نظر آتے ہیں-

3: شعیب ملک
شعیب ملک کی مقبولیت کا ایک سبب اگرچہ ان کا کھیل ہے مگر ان کی اس مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا- جب ان کی شادی سرحد پار

بھارت کی کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوئی مختلف فیشن برانڈ شعیب ملک کی اس شہرت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں بطور ماڈل بھی اپنے شو میں بلاتے ہیں-

4: یونس خان
یونس خان جن کا تعلق کے پی کے سے تھا اور اس علاقے کی طرہ امتیاز مردانہ وجاہت سے یونس خان بھی مالا مال ہیں- بطور بہترین بیٹسمین ، فیلڈر اور

کپتان کے طور پر تو ان کی شہرت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ فیشن شوز میں بھی اب ریٹائرمنٹ کے بعد نظر آرہے ہیں-