زمبابوے کے خلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کوموقع دیا جائے گا، بابراعظم نے اعلان کردیا

274

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلیے پرعزم ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز میں کوشش ہو گی


کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں اور اسے اپنے نام کریں۔ بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور اس کے بعد کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث میں طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہا ہوں اور اپنے ساتھی کرکٹرز سے بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ راولپنڈی میں سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت پر خوش ہوں، اس سال سنٹرل پنجاب کی باؤلنگ کمزور ہے جس کی وجہ سے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔