زمبابوے کے وفد میں کون شامل ہےاور یہ کب پاکستان پہنچے گا؟تاریخ بھی سامنے آگئی

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوین کرکٹ بورڈ کا پانچ رکنی توفد 11 اکتوبر کو ملتان پہنچے گا جہاں تین ون ڈے میچز کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


پانچ رکنی وفد جس میں دو ہیلتھ آفیسر، ایک،سیکیورٹی آفیسر اور دو زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ارکان شامل ہیں، یہ وفد 10 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں اعلیٰ حکام سے ملا قاتوں کے بعد

ملتان کیلئے رخت سفر باندھے گا اور 11 اکتوبر کو ملتان سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائے گی جہاں ان کا

کو رونا ٹیسٹ ہو گا جبکہ 26 اکتوبر کو ٹیم ملتان پہنچے گی اور 28 اکتوبرکو نیٹ پریکٹس کرے گی، ڈومسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل سیریز بھی بند دروازوں اور تماشائیوں کے بغیر کھیلی جائے گی۔