شین واٹسن نے اپنی آل ٹائم T20 الیون میں ایسے پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرلیا جسکی دنیا دیوانی ہے

143

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر شین واٹسن نے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کیلئے پانچ بہترین باؤلرز کا انتخاب کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے کہا کہ وہ ٹی 20 میچ کیلئے ہر بار ان ہی پانچ باؤلرز کا انتخاب کریں گے کیونکہ یہ بہترین گیند باز ہیں، میرے پانچ بہترین باؤلرز میں

شاہد خان آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں کیونکہ وہ کم رنز دے کر وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ جارحانہ بلے باز بھی ہیں۔ شین واٹسن کا کہنا تھا کہ

میری ٹیم میں سری لنکن باؤلر لاستھ ملنگا پہلے، بھارتی باؤلر جسپریت بمرا تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سنیل نارائن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے شاہد آفریدی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ


انہوں نے شاہد آفریدی کے حوالے سے کہا کہ بوم بوم آفریدی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ وہ بہترین بلے باز بھی ہے، اگر باؤلر کی بات کی جائے تو وہ ٹی 20 کیلئے موضوع ترین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک ایسا باؤلر ہے

جو وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر مخالف ٹیم کو زیادہ رنز کا ہدف نہ بھی ملے تو وہ بازی پلٹ سکتے ہیں، ڈومیسٹک میں انہوں نے 317 میچز کھیلے اور 6.7 کی اوسط سے 339 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں جو ریکارڈ بنایا وہ لمبے عرصے تک قائم رہے گا۔