قومی ٹی 20 کپ میں شریک سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی

153

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شریک سدرن پنجاب کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی ہے جبکہ ایک آفیشل کی ٹیم کے معاملات میں حد سے زیادہ مداخلت نے معاملات کو خراب کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ کے ملتان میں منعقدہ پہلے راﺅنڈ میں سدرن پنجاب کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی، شان مسعود کی زیرقیادت ٹیم کو اپنے چاروں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر اس کی سب سے آخری پوزیشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرن پنجاب کے معاملات اچھے انداز میں نہیں چلائے جا رہے اور اسے ملتان سلطانز کی بی ٹیم بنا دیا گیا ہے،

اب نوبت یہ آ گئی کہ مسلسل ناقص کارکردگی پرتین کھلاڑیوں محمد عرفان، راحت علی اور بلاول بھٹی کو ایونٹ کے درمیان سے ہی گھر بھیج دیا گیا، تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سیکنڈ الیون سے تین پلیئرز کو لیا جائے گا۔