شعیب ملک اور سرفراز احمد کےکوچ پھل فروخت کرنے پر مجبورہو گیے

157

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش سے کرکٹ کے شعبے سے وابستہ قابل افراد معاشی تنگ دستی کا شکار ہوکر سڑکوں پر آ گئے ہیں جن میں سے کچھ کھلاڑی ٹیکسی اور رکشہ چلاکر خاندان کا پیٹ بھر رہے ہیں۔


ان ہی کھلاڑیوں میں ایک نام کرکٹ کوچ اور آرگنائزر عمران رضا کا بھی ہے جو روزگار کی بندش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر فروٹ کا ٹھیلہ لگا کر اہل خانہ کا پیٹ بھرنے پرمجبور ہیں۔

کوچنگ کرکٹرز اور کرکٹ ایونٹ کے انعقاد سے لے کر سڑکوں پر پھل فروخت کرنے تک عمران رضا کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ عمران رضا کے ٹھیلے پر

فروٹ کیساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی تصاویر اور بہترین کار کردگی پر ملنے والی شیلڈ اس شعبے کے ساتھ ہو نے والی زیا دتی کی داستان سنا رہی ہیں۔