سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کس نےکیا تھا؟ مصباح الحق نےطویل عرصے بعد انکشاف کر دیا

213

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق سابق کپتان سرفراز احمد سے قیادت واپس لئے جانے کے فیصلے پر بدستور وضاحتیں پیش کر نے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


مصباح الحق کو دہری ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش شکست ہوگئی تھی جس کے بعد

حیران کن طور پر سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے بلکہ

ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہی کرسکتے ہیں اور انہوں نے ہی حتمی فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں ہے۔