ہم بہت جلد مصباح سےدوہری ذمہ داری کے حوالے سے بات بھی کریں گے“وسیم خان نے اعلان کر دیا

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے دہری ذمہ داری کے حوالے سے جلد بات کریں گے،ان کی کارکردگی کا جائزہ کرکٹ کمیٹی لے گی۔


وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی دورہ انگلینڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی اور چونکہ مصباح کو بھی ذمہ داری سنبھالے ایک برس ہوچکا اس لئے ان کی کارکردگی کا بھی مکمل جائزہ لیا جائے گا،

انہیں اس بات پر گہری نظر ڈالنا پڑے گی کہ انہوں نے اس عرصے میں کیا حاصل کیا، جہاں تک دہری ذمہ داری کا معاملہ ہے اس پر جلد ہی ہم ان سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کام کے بوجھ کا جائزہ لیا جائے گا مگر ساتھ میں ایک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اگر یونس خان بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام جاری رکھتے ہیں تو اس سے مصباح کے کندھوں سے کچھ بوجھ کم ہوجائے گا۔