کرکٹ کےمیدان میں کامیابیوں کےجھنڈےگاڑنے والے عبدالرزاق نے بطورکوچ بھی پہلی فتح اپنے نام کر لی، زبردست پیغام بھی دیدیا

239

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بطور کرکٹ تو میدان میں کامیابیوں کے خوب جھنڈے گاڑے مگر اب انہوں نے بطور کوچ بھی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے اور اسے ٹیم ورک قرار دیدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اپنے وقت کے کامیاب ترین آل راونڈر نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کو شکست دینا اس نئے رول میں میری پہلی کامیابی ہے، کوچ کی حیثیت سے

بینچ پر بیٹھنا مختلف تجربہ ہے جسے بہت انجوائے کرنے کے ساتھ اپنے تجربے سے نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش بھی کر رہا ہوں۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں ہونے کی وجہ سے

ہم پر دباﺅ ہے اور تمام لڑکے توقعات پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، اچھی ٹیم وہی ہوتی جو پریشر سے نکلنا جانتی ہو، ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔