نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ایمپائر سےبد تمیزی پر حیدرعلی کوسزا مل گئی

182

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
یشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں


حیدر علی کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے دوران پیش آیا جب

حیدر علی نے عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے کے فیصلے پر امپائر کو بلا دکھایا۔ آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اورفورتھ امپائرناصر حسین نے

حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ حیدرعلی کی جانب سے اعتراف کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے حیدر علی پرجرمانہ عائد کردیا۔