آسٹریلیا کے ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ مقرر، پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آگیی

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے اپنی 50 ویں سالگرہ منانے والے ڈیوڈہیمپ گزشتہ پانچ سال وکٹورینز ویمنز کرکٹ ٹیم اور آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے تھے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہیں تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد مقرر کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹراور یوکے لیول فور کوالیفائیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں، انہوں نے گلیمورگن، فری سٹیٹ اور وورکشائر کی

نمائندگی کرتے ہوئے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15 ہزار سے زائد رنز بنائے، برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنزبنانے والے ڈیوڈ ہیمپ کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔