آئی پی ایل کے پیچھے بکیوں کی ’بارات‘ بھی دبئی پہنچ گئی، بی سی سی آئی اینٹی،کرپشن یونٹ کے سربراہ نےتشویشناک انکشاف کر دیا

102

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے پیچھےبکیوں کی بارات بھی بھارت سے دبئی پہنچ گئی اورمشکوک افراد کی موجودگی نے (بی سی سی آئی) کے اینٹی،کرپشن یونٹ کو چوکنا کر دیا ہے جو خاصہ متحرک ہو چکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت میں کو رونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی پی ایل کا انعقاد ہو رہا ہے اور یہ لیگ بھارتی بکیوں کیلئے بھی ایک شوپیس ایونٹ کی حیثیت رکھتی ہے

اس لئے بڑی تعداد میں انہوں نے بھی دبئی کا رخ کر لیا، چند روز قبل بھارتی اداکار کمال آر خان نے بھی اس حوالے سے بات کی تھی اور اب خود بی سی سی آئی اینٹی،کرپشن یونٹ کے سربراہ

اجیت سنگھ نے بھی انکشاف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکی بھی دبئی پہنچ چکے مگر اپنی کارروائی کرنے کے قابل نہیں ہیں، فی الحال تو سب چیزیں درست انداز میں کام کررہی ہیں،