کامران اکمل نے ایک اور بہترین اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا،

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں یہ اعزاز قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن کیخلاف میچ میں حاصل کیا، انہوں نے سینٹرل پنجاب اور سدرن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

کامران اکمل نے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن کیخلاف میچ میں حاصل کیا، وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

انہوں نے سینٹرل پنجاب اور سدرن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ میچ جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔