پانچ پاکستانی کرکٹرزجن کی بیویاں بھی مختلف پیشوں سےتعلق رکھتی ہیں اوریہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں، ان می سےایک وکیل بھی ہیں

26

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سوشل میڈیا صارفین باخصوص کرکٹ سے پیار کرنے والے شائقین جس طرح اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لئے ہمیشہ بے قرار رہتے ہیں اِسی طرح اُن کے لائف اسٹائل اور فیملی سے متعلق جانیں میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی زندگیوں، اُن کی کرکٹ اور اسی سے منسلک دیگر موضوعات پر تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن آج ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کی اہلیہ اور ان کے پیشے کے بارے میں جانیں گے۔

پانچ پاکستانی کرکٹرز کی اہلیہ جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
1- وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقار یونس نے پاکستانی ٹیم کو کئی شکستوں سے بچایا اور دنیائے کرکٹ میں بھرپور نام کمایا اسی طرح ان کی اہلیہ فریال وقار بھی

مریضوں کی جانیں بچاتی ہیں۔ جی ہاں! وقار یونس کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور کپتان وقار یونس نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون فریال وقار سے 2000ء میں شادی کی۔

2- شنیرا اکرم
پاکستان کرکٹ کی تاریخ کےمایہ ناز لیفٹ ہینڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو کون نہیں جانتا۔ خیال رہے وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا 2009 میں انتقال ہوگیا تھا پھر 2013ء میں وسیم اکرم نے

آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن سے دوسری شادی کی۔ شنیرا اکرم پیشے کےاعتبار سے سماجی کارکن ہیں اور آئے روز وہ سماجی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

3- محمد عامر
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 2016ء میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نرجس ملک سے شادی کی۔ محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر پیشے کےلحاظ سے وکیل ہیں۔ 2009 اسپاٹ،فکسنگ کیس منظر عام پر آنے کے بعد

جب آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی تب نرجس ملک نے اسپاٹ،فکسنگ کیس میں محمد عامر کے لئے مقدمہ لڑا جس کا فیصلہ محمد عامر کے حق میں آیا تھا۔

نرجس نے محمد عامر کی بہت مدد کی جس سے عامر بہت متاثر ہوئے۔ دونوں اچھے دوست بن گئے۔ اس دوستی کا نتیجہ شادی کی صورت میں نکلا۔ وکیل نرجس ملک نے شادی کا مقدمہ جیت لیا۔

4- حسن علی
پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی بھی ایک بھارتی خاتون سامعہ آرزو سے 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔ اُن کی ہونے والی اہلیہ فلائٹ انجینئر ہیں اور ان کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے تعلق ہے۔

5- ثانیہ مرزا
آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ سے تو آپ سب ہی واقف ہیں جو بھارت کی ایک مشہور ٹینس اِسٹار ہیں۔ 2010ء میں شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے شادی کی خبر کسی ورلڈکپ سے کم نہیں تھی۔

اس شادی پر ثانیہ مرزا کو بھارت میں کچھ لوگوں کی طرف سےتنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ شعیب ملک کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے جبکہ ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدر آباد سے ہیں۔